ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر امپائر کی بات نظر انداز کرنے پر نصف میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کھیل کے سترہویں اوور میں جب پاکستان کو بائیس گیندوں پر پینتیس رنز درکار تھے تب عمر اکمل کو گلوز تبدیل کرنے کا خیال آیا۔
فیلڈ امپائر روڈ ٹکر نے جونئیر اکمل کو گلوز کی تبدیلی سے روکا لیکن وہ قومی ٹیم کو صرف کامیاب دیکھنا چاہتے تھے۔ سمجھانے کے باوجود انھوں نے گلوز تبدیل کرلیے۔ آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے بھی پاکستانی بیٹسمین کو تنبیہ کی جس کا خمیازہ عمر اکمل کو میچ کے بعد بھگتنا پڑگیا ہے۔ پچاس فیصد میچ فیس کی کٹوتی کا جرمانہ۔