پاکستان :(جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ہزاروال کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہزارہ صوبہ بنایا جائے اور بلوچستان پر بلوچ عوام کا حق تسلیم کیا جائے۔
تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انھوں نے بابا حیدر زمان کو خراج تحسین پیش کیا اوردعا کی اللہ تعالی انھیں ان کی زندگی میں صوبہ ہزارہ کا قیام دیکھنا نصیب فرمائے۔ انھوں نے کہا بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرکے حقوق غصب کئے جانے سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے بلوچ عوام کو غدار کہنے کا عمل بند کیا جائے۔