(جیو ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں آٹھ عہدے مانگ لیے ہیں جن میں ڈپٹی چیئرمین اور چیف وہپ کا عہدہ بھی شامل ہے۔ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی نے سات نشستیں جیتی ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اس کے سینیٹرز کی تعداد بارہ ہوئی ہے۔
اس کامیابی کے بعد اے این پی نے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ ساتھ ہی چیف وہپ اور چھ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین شپ بھی مانگی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کو بھی ایک قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اے این پی کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں بہتر پوزیشن کے بعد یہ عہدے اس کا حق ہیں۔