سندھ : (جیو ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کراچی میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اے این پی نے ہمیشہ ظلم و زیادتی کی مذمت کی اور آئندہ بھی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا انسانی خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا جے آئی ٹی رپورٹس کی روشنی میں کراچی کا امن تباہ کرنے والے اصل ذمہ داران گرفتار کئے جائیں۔ شہر بھر میں قائم نو گو ایریاز کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے۔