پاکستان : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دہشتگردی، اغوائ، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے محلوں اور مارکیٹوں میں حفاظتی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا حفاظتی ٹیم کے پاس تیز آواز والا الارم سسٹم بھی موجو د ہو تا کہ کسی خطرے، چور یا ڈاکو کی آمد پر اسے بجا کر ہر گلی اور محلے کے لوگوں کو بیدار کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج حالات اتنے بھیانک اور گھمبیر ہو گئے ہیں عوام کو حفاظتی انتظام کی غرض سے خود ہی میدان عمل میں آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ان کی اپیل پر عوام نے جب بھی لبیک کہا اس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ امید ہے عوام ان کی اپیل کا مثبت جواب دیں گے۔