سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔ محترمہ ہوتیں تو ملک بحران میں نہ ہوتا۔ ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر انھیں اعتراض ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج اگر محترمہ بے نظیر بھٹو ہوتیں تو ملک اتنے بحرانوں سے دوچار نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے فرعون کے خلاف کلمہ حق بلند کر رہے ہیں اور اب خاموشی کو توڑنے کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر اس وقت ایک مخصوص ٹولہ قابض ہے اور اور صدر اور وزیر اعظم سے عوام سخت مایوس ہیں۔