عوام دشمن بجٹ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:نوازش علی
Posted on June 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: عوام دشمن بجٹ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ڈرامہ رچا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری وممبر سٹیرنگ کمیٹی سینٹرل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں لڑائی جھگڑا محض نورا کشتی ہے۔جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ن لیگ حکومت میں رہ کر اپنا ووٹ بنک مضبوط کر نے کے چکر میں ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بجٹ صرف رسمی کارروائی تھا۔پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا بحران بجلی کا ہے لیکن بجٹ میںبجلی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری طور پرکوئی اقدام پیش نہیں کیا گیا۔اسی طرح غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے غریبوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔لوگ مہنگائی کی وجہ سے بھوکے مر رہے ہیں ۔۔