لندن (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کے ووٹ لیکر منتخب ہوئی اور لوگوں کے مسائل کو فراموش کر دے اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ لندن میں پا رٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نئے انتخابات کی طرف دیکھ رہی ہے اور ان کو یقین ہے کہ عوام لٹیروں اور چوروں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی گڈ گورنس میرٹ پر عملدرآمد اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ساڑھے چار برس کے دوران پنجاب حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھایا۔