عوام پرمہنگائی کا ایک اور بم، پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا

petrol

petrol

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ پیٹرول چار روپے پندرہ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ مہنگا کردیا گیا .
ذرائع کے مطابق فیصلہ وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ ہائی اوکٹین کی کی قیمت دو روپیہ باہتر پیسے بڑھادی گئی جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیاگیا۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جلد جاری کردیا جائے گا۔