عوام چاہتے ہیں کہ پرویز مشرف کا سنہرا دور لوٹ آئے ، محمد علی جعفری
Posted on January 20, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری انفارمیشن محمد علی جعفری نے عوام پاکستان کو سابق صدر ِپاکستان پرویز مشرف کی وطن واپسی کی نوید و مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی سیاستدانوں کی کرپشن واستحصال سے بھرپور سیاست کی وجہ سے روزی ، روٹی وامن کو ترستے اور مہنگائی ، گرانی ، غربت ، بیروزگاری ، ناانصافی ، دہشت گردی و عدم تحفظ کا شکار عوام کی خواہش ہے کہ پرویز مشرف کا سنہرا دور اقتدار ایک بار پھر واپس لوٹ آئے تاکہ پاکستان سے دہشت گردی ، ناانصافی ، استحصال ، مستقبل کے خوف ، عدم تحفظ اور غربت و مہنگائی کے مہیب سائے چھٹ جائیں۔
کیونکہ عوام کو یہ یقین ہے کہ پرویز مشرف اگر دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ ماضی کی طرح ایک بار پھر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر امن و ترقی کی شاہراہ پر رواں کر دینگے اور عوام کے پرزور اصرار و خواہش پر پرویز مشرف نے وطن واپسی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بہت جلد پاکستان میں عوام کے درمیان اور عوام کے ساتھ ہونگے اور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی و استحکام کیلئے عوام پاکستان کی قیادت کریں گے۔