عوام کا مزاج بدلتے دیر نہیں لگتی مقبولیت کا سروے صرف باتوں تک محدود ہے۔حلیم عادل شیخ
Posted on January 30, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی (جی پی آئی)مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا مزاج بدلتے دیر نہیں لگتی مقبولیت کا سروے صرف باتوں تک محدود ہے۔ملک میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے لیے مسلم لیگ ق کا کردارتاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔سیاسی افراتفری انتخابات سے دور لے جانے کی سازش ہے جب حکومت نے کہہ دیا کہ الیکشن وقت پر ہونگے تو اس کے باوجود عوام میں مایوسی پھیلانا سمجھ سے باہر ہے۔ملک میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
انتخابی اصلاحات میں بہتری درست اور جائز اقدام ہے۔جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی تو جمہوری عمل سے عوام کا اعتبار اٹھ ہوجائے گا۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا کرہی عوام کے دلوں کو جیتا جا سکتا ہے ،ہم نے ہر دور میں عوامی ایشوز کی سیاست کرکے عوام کا زیادہ سے زیادہ اعتماد حاصل کیا کیونکہ مسلم لیگ ق جانتی ہے کہ سیاستدان عوام سے زیادہ طاقت ور نہیں ہوسکتے اور جو لوگ حقیقی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں وہ انتخابات سے تبدیلی لائیں گے اور ایسی جماعتوں کو مسلم لیگ ق کی حمایت ضرور حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا معاملہ جان بوجھ کر الجھایا جا رہا ہے اس کا صاف ستھرا طریقہ یہ ہی ہے کہ نگراں حکومت کے لیے موجودہ حکومت ،عوام اور اپوزیشن کی اتفاق رائے کو شامل کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com