اسلام آباد (جیو ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جج قانون نہیں بناسکتے، فیصلوں سے قانون سازوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے ،جلد انصاف فراہم کرنا ججز کا منصب اعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں کوئی دبا قبول نہیں ،کالاکوٹ اور کالا کیمرہ آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔