عوام کو جلد انصاف دلوانا اور پولیس میں رشوت کو ختم کرنا میری اولین ترجیح ہے، ڈی ایس پی خان افتخار الحق
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ڈی ایس پی خان افتخار الحق خان نے چارج لینے کے بعد سب سے پہلے تلہ گنگ پریس کلب کے جو ائنٹ سیکرٹری ملک ارشد کوٹگلہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جلد انصاف دلوانا اور پولیس میں رشوت کو ختم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
تھانوں کے تمام ایس ایچ اویز سے جلد میٹنگ کر کے اہم مشن پر ٹاسک دوں گا۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اویز سے ماہانہ کارکردگی چیک کی جائے گی اور جس ایس ایچ او کی کارکردگی مایوس کن ہوئی تو اس کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ میر ے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جس آدمی کو پولیس کے بارے کوئی بھی مسائل درپیش ہوں تو وہ ڈی ایس پی آفس میں اپنی تحریر ی درخو است دے سکتا ہے۔
اس پولیس آفیسر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور مدعی پار ٹی کی داد رسی کی جائے گی۔ ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل تلہ گنگ میں پولیس کی گشت مزید بڑھائی جائے گی تا کہ چوریوں کی وارداتوں ، اغواء برائے تاوان اور سٹر یٹ کرائم میں کمی لائی جا سکے۔