وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عوام کو پیپلز پارٹی سے عشق ہے اورانتخابات میں دودھ کا دووھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن اب زیادہ دور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی پورے پاکستان کے اعتماد پر پورا اترے گی. عوام کو پیپلز پارٹی سے عشق ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک آمر نے عوامی اختیارات غضب کر رکھے تھے۔بے نظیر بھٹو نے جان کا نذارنہ دیا لیکن آمر کے آگے سر نہیں جھکایا۔