متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم پرستوں کی ہڑتال کو ناکام بنا دیں۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے سندھ کے کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعتوں نے سندھ کے عوام کے مفاد میں سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ سسٹم تیار کیا ہے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں لیکن قوم پرست جماعتیں احتجاج اور ہڑتال کی آڑ میں امن تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال اور احتجاج کی کال پر کان نہ دھریں۔