عہدیداروں پر حملے ملک کوغیرمستحکم کرنے کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ متحدہ کے عہدیداروں پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا تسلسل ہے، کارکنان اس سازش کو ناکام بنا دیں۔

رابطہ کمیٹی نیایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن کے جوائنٹ سیکٹر انچار ج ارشد قریشی اور سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد رفیق پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم کیوایم کا اصولی موقف فسادی عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھارہا ہے اسی لئے وہ ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں پر حملے کر کے کراچی کا امن غارت کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلانہ حملے کا نوٹس لے کر دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔