عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز، قربانیوں کا سلسلہ جاری

pakistan eid

pakistan eid

عید الاضحی کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔ملک بھر میں آج نماز عصر تک قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جو افراد کسی سبب عید کے پہلے اور دوسرے روز جانور ذبح نہیں کرسکے تھے وہ آج سنت ابراہیمی اداکریں گے۔ چونکہ آج قربانی کا آج آخری دن ہے لہذا اطلاعات کے مطابق قصابوں نے آج جانور ذبح کرنے کے دام کم کردیئے ہیں۔ ساتھ ہی عید کے پہلے اور دوسرے روز قصابوں کی جانب سے نخریکرنے کا تاثر مل رہا تھا وہ تاثر بھی آج ختم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب تیسرے روز کی صبح ناشتے کے وقت بھی ذائقہ دار اور چٹ پٹے کھانوں کی مہک چھائی رہی۔ بہت سے افراد نے ناشتے میں تندوری روٹی نہاری اور کچھ نے اہتمام کے ساتھ پائے کھائے۔
ادھر آج عید کی چھٹیوں کا آج آخری دن ہے لہذا بچوں کی موج مستی عروج پرہے ۔ وہ اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ آج خوب سیر سپاٹہ کررہے ہیں۔
عید کی آمد سے ایک ہفتہ قبل سے شہر بھر کی گلی محلوں میں پھیلی گندگی کو بھی صبح ہی صبح صاف ستھرا کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ گو کہ جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام عید کے تمام دنوں میں جاری رہا تاکہ اس دوران خاکروب سڑکیں صاف نہیں کرسکے تھے اور جگہ جگہ گوبر اور دیگر گندگی جمع ہوگئی تھی۔ آج صبح سے ہی صفائی کا عمل شروع ہوچکا ہے کیوں کہ کل سے زندگی اپنی رفتار پر دوبارہ پلٹ آئے گی۔