عید الاضحی پر مثالی انتظامات پر کراچی میں اول پوزیشن کا اعزاز شاہ فیصل ٹاؤن میں بسنے والے ہر فرد کا اعزاز ہے
Posted on November 1, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : عید الاضحی پر مثالی انتظامات پر شاہ فیصل ٹائون کو شہر کراچی کے 18ٹاؤنز میں اول پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے پر سیاسی و سماجی تنظیموں ،علماء اکرام اور علاقہ عمائدین اور عوام کی جانب سے ٹائون مونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی اور اُن کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید الاضحی کے موقع پر انتظامات کی مکمل نگرانی اور ٹاؤن انتظامیہ کی معاونت پر حق پرست اراکین اسمبلی ،ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان اور شاہ فیصل ٹائون کی عوام کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا سیاسی و سماجی راہنماؤں نے کہاکہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عوام کے تعاون سے عید الاضحی پر مثالی انتظامات دیگر ٹاؤنز کے لئے قابل تقلید عمل ہے۔
عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں برق رفتاری کے ساتھ شاہ فیصل ٹائون کی ہر گلی اور محلے سے بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے ساتھ ایام عید الاضحی کے موقع پر قیام امن پر خصوصی توجہ دی گئی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے اجتماعی قربان گاہوں کا اہتمام بھی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کا مثالی اقدام تھا مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایسے موثر اور منظم اقدامات کے زریعے نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ شہر سے لاقانونیت اورعوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
مشترکہ بیان میں سیاسی و سماجی عمائدین نے کہاکہ عید الاضحی پر مثالی انتظامات کا سہرا جہاں ٹاؤن انتظامیہ کی محکمانہ کاوشوں کو جاتا ہے وہیں عوامی تعاون کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا شاہ فیصل ٹاؤن کو بہتر انتظامات پر شہر کراچی کے 18ٹائونز میں اول پوزیشن ملنے والا اعزاز شاہ فیصل ٹائون میں بسنے والے ہر فرد کا اعزاز ہے ۔