عید کی خوشیوں میں ہم اپنے اردگرد بسنے والے حقداروں کو اپنی زکوة اور فطرانے کے ذریعے شامل کر سکتے ہیں : چوہدری شاہد رضا کوٹلہ

کھاریاں (جی پی آئی)عید کی خوشیوں میں ہم اپنے اردگرد بسنے والے حقداروں کو اپنی زکوة اور فطرانے کے ذریعے شامل کر سکتے ہیں ، ان خیالات کا اطہار راہنما مسلم لیگ ق ضلع گجرات چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ زکوة سے ہم اپنے مال کو پاک کرتے ہیں اور فطرانے سے روزے کی خیرات دی جاتی ہے ، لہٰذا یہ دونوں کام کر کے ہم حکم خداوندی کو بھی بجا لاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وقت پر زکوة ٰ اور فطرانہ ادا کیا جائے تا کہ ہمارے اردگرد بسنے والے حقدار لوگ بھی عید کی خوشیاںحاصل کر سکیں ۔