عید کے موقع پر ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے حکومتی کارکردگی کا پول کھل گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید کے موقع پر ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے حکومتی کارکردگی کا پول کھل گیا ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین اور ان کے خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا ملازمین کیساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی تعریفوں کے پل بناتے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم نہ ہے۔

رمضان المبارک کے مہینہ میں غریب اور مستحق لوگوں کو حکومت کیطرف سے زکوة بھی نہیں دی گئی پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے حکومت زبانی جمع تفریق کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزراء ،کوآرڈینیٹروں اور ایڈمنسٹریٹروں کی فوج ظفر موج قومی خزانے کو خوب لوٹ رہی ہے اور دوسری طرف حکومت ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کو بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی پر بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔