غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری،عمارت تباہ

Gaza

Gaza

اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت جاری غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی فائرنگ سے ایک عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ فائر کئے جانے کیبعد اسلحے کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک عمارت تباہ ہوگئی۔