غزہ (جیوڈیسک)میں ہزاروں فلسطینیوں نے تحریک آزادی فلسطین فتح کی اڑتالیسیویں یوم تاسیس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔ریلی میں مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فتح کے متعدد سنئیر لیڈر شریک تھے۔
ریلی میں صدر محمود عباس نے شرکت نہیں کی اور انھوں نے رام اللہ سے ٹیلی ویژن کے ذریعے خطاب کیا۔انھوں نے پیشین گوئی کی کہ دونوں فلسطینی دھڑوں فتح اور حماس کے درمیان بہت جلد اختلافات کا خاتمہ ہو جائے گا اور ان میں دوبارہ اتحاد قائم ہو گا۔
انھوں نے اپنی تقریر میں جلد غزہ لوٹنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد ایک اہم قدم ہو گا۔