جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آنکھیں بند کرکیغیروں کی جنگ میں شریک ہونے کی وجہ سے پوراملک زخمی ہے۔ حکومت صرف دعوے نہ کرے بلکہ حقیقی کرداراداکرے ۔ مولانافضل الرحمن ان خیالات کااظہار پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا کہ ایک طرف کراچی میں ٹارگٹ کلنگ دوسری طرف ڈرون حملے اورتیسری جانب عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے بھی جاری ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ وہ اوران کی پارٹی کوئٹہ ،کراچی میں پرتشدد واقعات اورشمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں عروج پر ہیں ملک بیرونی اورداخلی خطرات میں گھراہواہے، حکمران صرف دعوے نہ کریں حقیقی کرداراداکر کے دکھائیں۔