غیر ریاستی باشندوں کی جانچ پڑتال کی جائے شہریوں کا ایس پی بھمبر سے مطالبہ
Posted on March 3, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر (جیو ڈیسک) بھمبر میں غیر ریاستی باشندوں کی بھر مار غیر ریاستی باشندوں کی جگہ جگہ ڈیروں سے علاقہ کی سیکورٹی رسک بن گیا انتظامیہ خاموش بھمبر کے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے غیر ریاستی باشندوں کی جانچ پڑتال کی جائے شہریوں کا ایس پی بھمبر سے مطالبہ ۔تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر اور گرد و نواخ کے علاقوں میں غیر ریاستی باشندے بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہو رہے ہیں اور مختلف علاقوں اور شہر کے اندر کاروبار کے نام پر مشکوک سر گرمیوں میں گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں غیر ریاستی باشندوں کی علاقہ میں بڑی تعداد میںآمد سے علاقہ میں امن و امان سمیت دیگر مسائل بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر بھمبر کے شہریوں نے بھمبر پولیس سے شہر اور گرد ونواخ میں رہائش پذیر غیر ریاستی باشندوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے ۔