فاران گروپ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالجز کے پندرویں سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز
Posted on February 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: فاران گروپ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالجز کے پندرویں سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے ، فاران کالجز کے آٹھ مختلف کمپلیکسز بشمول گجرات ، جہلم ، راولا کوٹ ، اور بھمبر آزاد کشمیر کی ٹیموں کے مابین کرکٹ ، بیڈمنٹن ، والی بال ، ٹیبل ٹینس ، فٹ بال ، رسہ کشی اور اتھیلیٹکس کے مقابلے ساتھ روز تک جاری رہیں گے ، سپورٹس فیسٹول کا افتتاح ایم ڈی فاران کالج طارق جاوید چوہدری نے گزشتہ روز ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے مہمان خصوصی صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ تھے ، اس موقع پر پرنسپل گجرات کیمپس میر محمد یونس ، ڈپٹی ایم ڈی چوہدری عثمان طارق ، ممتاز صحافی ناصر چوہدری ،منیجر سپورٹس سعد مشتاق وڑائچ ، ڈاکٹر اشتیاق محمود پرنسپل جہلم کیمپلیس اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فول پروف سیکورٹی انتظامات بھی کئے گئے تھے ، شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب گجرات وسیم اشرف بٹ نے سپورٹس فیسٹول کو نوجوانوں کیلئے ایک صحت مند سرگرمی قرار دیتے ہوئے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے طلباء منفی رحجانات اور سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں ، پہلے روز ہونے والے مقابلہ جات میں کرکٹ کے پہلے میچ میں ریمز نے دوسرے میچ میں ٹائیگر نے فتح حاصل کی ، بیڈمنٹن کے تین میچ ہوئے پہلا میچ وائٹ ایگل ، دوسرا میچ ریمز ، تیسرا میچ بلیک ایگلز نے جیتا ، جبکہ سیمی فائنل بلیک ایگلز نے جیت لیا ، رسہ کشی ٹائیگرز نے جبکہ فٹ بال میچ ہاکس نے جیتا اسموقع ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سید آصف رضا نقوی و دیگر شامل ہیں