فارو ق حیدر گزشتہ روز پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جان بحق ہونے والے عبدالحمید کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے پہنچ گئے
Posted on September 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے صدر و قائد حزب اختلاف راجہ فارو ق حیدر گزشتہ روز پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جان بحق ہونے والے مسلم لیگی کارکن چوہدری عبدالحمید کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فارو ق،ممبر ان اسمبلی شوکت شاہ ،ڈاکٹر نجیب نقی،چوہدری رخسار احمد ،چوہدری محمد سعید ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالخالق وصی تھے جنہوںنے جان بحق ہونے والے کارکن کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس کے بعد مقتول کے گھر گئے اور مقتول کے خاندان سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔