فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی عدالت سے سزا کے بعد تو رہا ہوگئے ہیں ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں جلد واپسی کے بارے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ اب صرف کھیلوں کی ثالثی کی عالمی عدالت ہی عامر کی پابندی کم کر سکتی ہے۔ آئی سی سی کی عائد کردہ پابندی کے تحت محمدعامر ستمبر دو ہزار پندرہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ سترہ اپریل دو ہزار بارہ کو عامر بیس سال اور ستمبر دو ہزار پندرہ کو ساڑھے تئیس سال کے ہونگے اس اعتبار سے عامر کے پاس کرکٹ میں واپسی کیلئے کافی وقت موجود ہے۔ تفضل رضوی نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹرز پر پابندی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ٹریبونل نے عائد کی تھی اور اب اس سزا میں کمی کھیلوں کی ثالثی کی عالمی عدالت ہی کرسکتی ہے۔