متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر فاٹا کے عوام نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا تو حمایت کریں گے۔ انہوں نے یہ بات فاٹا کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان آفریدی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی ہمیشہ مخالفت کی اورہرفورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ اگرفاٹا کے عوا م نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا توحمایت کریں گے۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ فاٹا کوخیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اس کے وسائل پر صوبے کا کنٹرول ہو لیکن فاٹا کے عوام کسی صوبے میں ضم ہونا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام اپنے لئے ایک الگ کونسل اور خودمختار صوبہ چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فیصلے خود کرسکیں۔