راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس حراست سے فرار کیس میں نواز لیگ کے ایم پی اے سمیت سترہ افراد پر فرد جرم عائد کردی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہد رفیق نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ اس موقع پر عدالت میں نوازلیگ کے ایم پی اے انجم عقیل سمیت سترہ ملزمان بھی موجود تھے ۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سماعت گیارہ اکتوبرتک ملتوی کرتیہوئے استغاثہ سے شہادتیں طلب کر لی ہیں۔