فرانس(جیوڈیسک) فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند ایک روزہ دورے پر مالی پہنچ گئے۔ اولاند کے دورے کا مقصد عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن میں شریک فرانسیسی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
صدر فرانکوئس اولانڈ نے قدیم شہر ٹمبکٹو کا بھی دورہ کیا جسے چھ روز قبل القاعدہ کی اتحادی جنگجوں سے دوبارہ واگذار کرایا گیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران فرانسیسی صدر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ساڑھے تین ہزار فرانسیسی فوج باغیوں کیخلاف جاری آپریشن کے دوسرے مرحلے میں مزید اہم شہروں کو باغیوں سے خالی کرا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان شہروں کا نظم و نسق جلد اقوام متحدہ کی امن مشن میں شامل افریقی فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔ فرانسیسی صدر کے اس دورے کے دوران وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر ترقیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔