بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت میں فرانسیسی سفارت خانے کے اہلکار کو بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں فرانسیسی قونصیلٹ کے ملازم پر ساڑھے تین سالہ بیٹی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ سفارتی اہلکار کو طبی معائنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فرانسیسی اہلکار کی بیوی نے گھریلو ملازمہ کی جانب سے بچی کے ساتھ کی جانے والی مبینہ زیادتی کی اطلاع کے بعد گذشتہ ہفتے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی۔