فرانس(جیوڈیسک)فرانسیسی عدالت نے فلسطینی رہنما یاسرعرفات کی لاش قبر سے نکال کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یاسر عرفات کی لاش کو قبر سےآٹھ سال بعد دوبارہ نکا لا جائے گا۔فرانسیسی عدالت نے یہ حکم ان کی بیوہ کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کے بعد دیا ۔ رواں برس جون میں سوئس ماہرین نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا تھا کہ دوہزا رچار میں یاسر عرفات کی موت کے بعد جو چیزیں ان کی بیوہ کے حوالے کی گئیں ان میں ایک خاص قسم کا تابکاری مادہ پلونیم 210 کے ذرات پائے گئے۔
اس انکشاف کے بعد یاسر عرفات کی بیوہ نے فرانسیسی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ۔عدالت نے فرانسسی ماہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ رام اللہ میں واقع یاسر عرفات کی قبر کشائی کر کے اسباب کا پتہ چلائیں ۔ تابکار مادہ پلونیم دوہزار چھ میں لندن میں ایک روسی جاسوس الیگزینڈر کو مارنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا۔