فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس کے سب سے بڑے فٹبال سیزن لیگ ون کے راؤنڈ میچ میں للی میٹروپول نے کائن فٹبال کلب کو تین صفر سے شکست دیکر یوئیفا چیمپیئنز لیگ دوہزار تیرہ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ للی میٹروپول اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ میزبان ٹیم کیلئے یک طرفہ مقابلہ ثابت ہوا۔ کھیل کے آغاز ہی سے للی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
چھبیسویں منٹ میں برزایلین کھلاڑی تولیو ڈی میلو نے پینلٹی کک پر اور چند منٹ بعد ہیڈر کے ذریعے مسلسل گول کرکے للی کو پہلے ہاف میں دو صفر سے سبقت دلا دی۔ دوسرے ہاف میں دمیتری پایٹ نے گیند کو جال میں پہنچا کر للی کیلئے تیسرا گول اسکور کیا۔