فرانس : امریکی سفارتخانہ کے باہر گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرہ، 150 گرفتار

protest

protest

فرانس : (جیوڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ فلم کے خلاف درجنوں افراد کا امریکی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا اور 150 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے کریک ڈاون س پہلے درجنوں مسلمان امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرہ چونکہ درج کرایا گیا تھا اس لیے 150 سے زائد افراد کو شناخت کی غرض سے حراست میں لیا گیا ہے۔ گستاخانہ فلم منظرعام پر آنے کے بعد پوری دنیا میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔