طلوز : (جیو ڈیسک) فرانس میں پولیس کا کہنا ہے کہ طلوز شہر میں ایک یہوری سکول میں فائرنگ کر کے ایک ٹیچر اور تین بچوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور کی تلاش کے سسلے میں ایک مکان کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان طلوز شہر کے شمالی علاقے میں ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مکان میں موجود شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے القاعدہ سے تعلقات ہیں۔ پولیس کے مطابق اس آپریشن میں دو پولیس آفسر زخمی ہوئے ہیں۔ مکان میں موجود شخص کی والدہ کو بلایا گیا ہے کہ تاکہ وہ اپنے بیٹے کو گرفتاری پر آمادہ کر سکیں۔
دریں اثنا فرانس میں ہلاک ہونے والے افراد کی اسرائیل میں آخری رسومات کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یروشلم میں منعقد کی جانی والی آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے۔