فرانس: (جیو ڈیسک) روشنیوں کے ملک فرانس میں سجایا گیا ہے میلہ دنیا بھر کی فلموں کا۔ جہاں ہورہا ہے فلموں کا کانٹے دار مقابلہ۔ پینسٹھویں کانز فلم فیسٹول کے لئے بچھ گیا ہے ریڈ کارپٹ۔ انتظار ہے فلمی ستاروں کا۔ مگر اب کی باریہ جنگ ایک نئے دور میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
فلم فیسٹول میں اس بار ٹریبیوٹ دیا ہے ہالی ووڈ بیوٹی مارلن منرو کو۔ جن کے پوسٹر نے فیسٹول میں جان ڈال دی۔ فیسٹول کا آغاز ہوگا مارلن منرو پر بنی فلم ۔ مائی ویک ود مارلن منروسے۔ دنیا بھر کی فلموں کا میلہ سجا تو بھارت کی صرف ایک ہی شارٹ فلم منتخب ہوئی جبکہ پاکستان کی جانب سے دو شارٹ فلمز شامل ہوئیں۔اس بار ہالی ووڈ میں بازی لینے کا چانس ہے نئے سپر اسٹارز کا۔
فلم ٹوائیلائیٹ ساگا کی کرسٹین اسٹیورٹ کی فلم ۔ آن دا روڈ ۔پیش کی جائے گی تو دوسری طرف بریڈ پٹ کی فلم ۔ کلینگ دیم سیفلی کے چرچے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تھری ڈی فلم ۔ مڈگاکسر تھری۔ کیمدمقابل تو کوئی ہے ہی نہیں۔