پیرس : ( جیو ڈیسک) فرانس میں صدارتی انتخاب آئندہ ماہ ہوگا، امیدواروں کی مہم جاری ہے جبکہ بائیں بازوں کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔
بائیں بازوں کے صدارتی امیدوار جین لوک میلین چون نے پیرس میں مہم کے دوران ریلی نکال کر طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ایک لاکھ بیس ہزار شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جین نے کہاکہ ہزاروں لوگوں نے ریلی میں شرکت کرکے ملک جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
بائیں بازوں کے اتحادی میں کمیونسٹو سمیت سخت گیر موقف رکھنے والی پارٹیاں شامل ہے۔ بائیں بازوں کے اس اتحاد نے سرکوزی کو شکست دینے کا اعلان کیا ہے۔