فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے غیر ملکی عالموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فرانس نے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے غیر ملکی مبلغین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ مینوئل ویلز نے برسلز کانفرنس کے دوران بتایا کہ فرانس نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت آنے والے دنوں میں متعدد غیر ملکی شدت پسند علماء کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ فرانس سے ایسے تمام غیر ملکی مذہبی انتہا پسند علما کو نکال دیا جائے گا جو فرانس کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور سیاسی عمل میں مداخلت کرتے ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔