فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ابتدائی نتائج کے مطابق سوشلسٹ صدر فرانسوا اولاند کی جماعت کو برتری حاصل ہے۔ایوان زیریں کی 577 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سوشلسٹ پارٹی کی کامیابی کی صورت میں صدراولاند کے لئے امیروں پر ٹیکس لگانے اور کفایت شعاری کے خاتمے کی پالیسیوں پر عملدرآمد آسان ہو جائے گا۔
دوسری جانب دائیں بازوکی جماعتیں کامیابی کی صورت میں امیگریشن اور مسلمانوں کے حوالے سے مزید سخت قوانین لائیں گی۔