فرانس نے افریقی ملک مالی میں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان فرانسیسی صدر نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج نے القاعدہ سے وابستہ مسلح جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
فرانس یہ کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے خصوصی فوجی دستے جمعرات کو مالی کے شہر سفاری پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں القاعدہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔اس میں مالی کے شمال میں واقع صحرائی علاقے میں اسلامی جنگجووں کو تربیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور فرانسیسی فوج کی کارروائیوں پر خبردار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب نیویارک میں فرانس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔