اسلام آباد: اسلام آباد میں سینئر سول جج نے فراڈ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو چارروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے جبکہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ انجم عقیل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیاگیا۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انجم عقیل پر رشوت ستانی کی دفعات لگا کر پولیس فاونڈیشن کیس میں ملوث ملزمان کو اس کیس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سماعت کے موقع پر نوازلیگ کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔