ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ پروڈیوسر اورکوریوگرافر فرح خان کو اجے دیوگن سے چھ سال بعد معافی مانگنا یاد آگیا۔ بالی ووڈ کی فرح خان اور ان کی زبان ہمیشہ تو بہ کراتی ہے۔
اب کی بار فرح کو یاد آئی اپنی بدزبانی صرف اس لئے کہ اجے دیوگن ان کے بھائی ساجد خان کی فلم ہمت والا میں کام کررہے ہیں۔ جب فرح کو اجے کے ساتھ فلم میں کوریوگرافی کروانی پڑی تو انھوں نے فوراچھ سال پرانے واقعہ پر معافی مانگ لی۔ جس میں فرح نے اجے کو بلاوجہ زیادہ معاوضہ لینے والا اداکارکہہ دیا تھا۔