ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور اور نوجوانوں کی اولین پسند ریحانہ نے دنیا ئے موسیقی میں قدم رکھا اور پہنچ گئیں شہرت کی بلندیوں پر خود ریحانہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کبھی ایسی نہ تھی۔ نیو یارک کا کانسرٹ چوبیس سالہ روبنی ریحانہ فینٹی کی زندگی میں اہم ترین لمحہ ثابت ہوا وہ اس طرح کہ اس کانسرٹ نے اسکول جانیو الی پندرا سلاہ ریحانہ کو نوعمری میں اسٹار بنا ڈالا۔
دو ہزار چار نیو یارک کی ایک شام ،ہوا کانسرٹ معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا،پونی ٹیل باندھی ریحانہ اسکول سے چھٹی کے بعد جا پہنچی ایک دوست کے پاس جہاں دوست نے ملاقات کرائی ایون راجرز سے ریحانہ کی ۔ پھر ہونا کیا تھا ہیرے کو تلاش تھی ایک سنگ تراش کی وہ مل گیا ریحانہ کو ایون راجرز کی صورت میں اور اسی شام راجز کے ساتھ ریحانہ نے نیو یارک کی شام میں لگا دئے چار چاند اپنی آ واز کا جا دو جگا کے۔
ریحانہ کو پروڈکشن کمپنی نے کی البم کی آفر اور ریحانہ راتوں رات یعنی دو سال کے مختصر عرصہ میں پہنچ گئیں شہرت کی بلندیوں پر آج کی مشہور ترین پاپ گلوکارہ روبنی ریحانہ فینٹی کہتی ہیں کہ فرش سے عرش تک کا سفر وہ کبھی نہ بھولا پائیں گی۔