پیرس : (جیو ڈیسک) پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر راجر جین جولین آج فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔
اعصام الحق قریشی اور راجر جین جولین کا کوارٹر فائنل میں فرانس کے مائیکل لودرا اور سربیا کے نیناد زیمونچ کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاک ڈچ جوڑی کو عالمی نمبر ایک برائن برادرز کے سامنا کرنا ہوگا۔
اعصام الحق قریشی کو لندن اولمپک میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچنا ضروری ہے۔