پیرس: (جیو ڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز نے فرنچ اوپن سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پیرس میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم میں اعصام الحق اور جین جولین راجرز نے فرانس کے مائیکل لورڈا اور نیناد زمونچ کو ہرایا۔ اعصام اور جولین نے پہلا سیٹ چھ چار کے اسکور سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں مائیکل اور نیناد دو ایک کے خسارے کے بعد انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ سیمی فائنل میں اعصام اور جولین کا مقابلہ امریکا کے برائن برادرز مائیک اور باب سے ہوگا۔
اعصام الحق لندن اولمپک کی منزل سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہیں۔انہیں میگا ایونٹ میں رسائی کیلئے فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچا ہے۔