فرنچ اوپن ٹینس:(جیو ڈیسک) دفاعی چیمپین اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ہم وطن حریف ڈیوڈ فیرر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
سیمی فائنل کے دوران بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا لیکن جلد ہی دوبارہ شروع ہوگیا۔ کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے فیرر کو چھ دو، چھ دو اور چھ ایک کے اسکور سے مات دی۔