فریدا پنٹوسب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ اداکارہ

freida pinto

freida pinto

اداکارہ فریدا پنٹونے معاوضہ لینے میں کرینہ کپورکوبھی پیچھے چھوڑدیا۔فریدا پنٹو کو بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیت قراردیدیا۔        فلمی دنیا میں فریداپنٹوکی آمد کو ابھی دوسال بھی نہیں ہوئے کہ ان پر دولت کی دیوی مہربان ہوگئی۔فلم سلم ڈاگ ملینیئر میں غریب لڑکی کا کرداراداکرنے والی فریداپنٹوحقیقتا ملینیئر ہوگئیں ۔
پہلے پہل تو انٹرنیشنل میگزین کے سروے کے مطابق دنیا کی خوبصورت خواتین میں شامل ہوئیں۔اورا ب ایک انٹرنیشنل برانڈسے دوسال کا سات ملین ڈالرزیعنی پینتیس کروڑ کا معاہدہ کرلیاہے۔اس سے پہلے بالی ووڈ کی تاریخ میں ایشوریارائے کو یہ اعزازحاصل تھا جو انھوں نے فلم رجنی کانت کے لئے پانچ کروڑروپے لئے ۔جس کے بعد کرینہ کپور نے فلم باڈی گارڈ کے لئے آٹھ کروڑروپے کی ڈیمانڈ کی جو پوری ہوئی۔مگر ان سب کو پیچھے چھوڑا فریداپنٹو نے ۔