کار سواروں کے لئے ایک خوشخبری، ان کی پیٹرول اور سی این جی کی قطاروں سے جان چھٹنے والی ہے کیونکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی برقی کاروں کی نمائش۔ کاروں کی کو دیکھنے خود جرمن وائس چانسلر انجیلا مرکل پہنچ گئیں۔ آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ نمائش دنیا کے اس پیٹرول کے بحران میں کتنی اہمیت اختیار کرگئی ہے اور لوگ اب پیٹرول اور دیگر فیولز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ بس مسئلہ ہوگا ان کاروں کا تو صرف بیٹریوں کا وزن ہوگا یہ خوبصورت اور آنکھوں کو خیرہ کردینے والی کاریں جن سے فیول کے جھنجھٹ سے نجات ملے گی ہر کسی کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ ان گاڑیوں کو میونخ کی یونیورسٹی کے نوجوان انجینئرز نے ڈیزائن کیا ہے۔ ان کاروں پر اوسطا دس ہزار یوروز خرچ آیا ہے یوں یہ ایک سستی کاوش ہے۔ ان کاروں کی تیاری کا خیال سائنس دانوں کو تین سال قبل آیا تھا۔ ان کاروں کی رفتار سو سے تین سو فی کلومیٹر گھنٹہ ہے۔