فضائیہ اور آرمی کی مشترکہ مشقیں بہت اہم ہیں : کیانی

Pervaiz Kiyani

Pervaiz Kiyani

پاک فوج (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ نئے عسکری تقاضوں نے بری اور فضائی افواج کے اشتراک عمل کو بہت اہم بنا دیا ہے۔پاک فضائیہ کی تربیتی اکیڈمی میں جی ڈی پائلٹ کی 190 ویں اور انجینئرنگ کورس کی پاسنگ آٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے ساتھ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دفاعی صورتحال میں فضائیہ اور آرمی کے مشترکہ مشقوں کی بہت اہمیت ہے۔ جنرل کیانی نے پاسنگ آٹ پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ ائر فورس کے شیر دل سکواڈرن نے فضائی مظاہرہ بھی کیا۔ جی ڈی پائلٹ کورس کی اعزازی شمشیر پائلٹ آفیسر طلال حسین نے جبکہ چیف آف ائر سٹاف ٹرافی پائلٹ آفیسر عدنان شمون نے حاصل کی۔ انجینئرنگ کورس میں اعزازی شمشیر ائر چیف ٹرافی بلال حبیب نے حاصل کی۔