پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج پر نیٹو حملے میں پاک فضائیہ سے متعلق آرمی چیف کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر پاک فضائیہ حملے سے متعلق تمام معملات میں مل جاتی تو نیٹو حملہ کا موثر خواب دیا جا سکتا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت جوابی کاروائی نہ کرنے میں پاک فضائیہ کی کوئی غلطی نہیں۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہونے کے باعث تمام رابطے منقطع ہو گئے تھے اسی لئے بروقت کاروائی نہ کی جا سکی۔